کینیڈا میں ایک نابالغ لڑکی کو بچوں کی فُحش تصاویر رکھنے اور انھیں پھیلانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
اس لڑکی کی عمر اس جرم کے ارتکاب کے وقت 16 برس تھی۔ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کی سابقہ گرل فرینڈ کی عریاں تصاویر ٹیکسٹ کے ذریعے دوسروں کو بھیجی تھیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ان تصاویر کو بھیجنے کا مقصد دوسری لڑکی کو بدنام اور ہراساں کرنا تھا۔ وکیل دفاع کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
نابالع لڑکی پر ’دھمکیاں‘ دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
right;">برٹش کولمبیا کے علاقے وکٹوریہ میں سی ٹی وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مقدمے کے جج کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات ’غیر مہذب‘ تھے۔
جج نے کہا کہ ’یہ تصاویر بچوں سے متعلق فحش مواد کے زمرے میں آتی ہیں۔‘
اس مقدمے میں تین تصاویر اور ایسے پیغامات پر غور کیاگیا۔ استغاثہ کی وکیل کا کہنا تھا کہ ’ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کس قسم کی تصاویر کھینچ رہے ہیں اور آپ کس کو کیا بھیج رہے ہیں۔‘
’(نابالغوں) کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کو کیا بھیج رہے ہیں اور وہ کس کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔‘